Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / انڈسٹریل ہیلت کلینک قائم کرنے حکومت تلنگانہ کا منصوبہ

انڈسٹریل ہیلت کلینک قائم کرنے حکومت تلنگانہ کا منصوبہ

حیدرآباد 27 ڈسمبر (پی ٹی آئی) حکومت تلنگانہ انڈسٹریل ہیلت کلینک کے قیام کا منصوبہ رکھتی ہے تاکہ ریاست میں بیمار اداروں کی مدد کی جاسکے۔ وزیر مصنوعات کے ٹی راما راؤ نے اِس ضمن میں مرکزی وزیر کلراج مشرا کو مکتوب روانہ کیا ہے اور مرکز سے مدد کی خواہش کی ہے۔ حکومت تلنگانہ 100 کروڑ روپئے کے کارپس فنڈ سے یہ کلینک قائم کررہی ہے۔ حکومت تلنگانہ ’’علاج سے احتیاط بہتر ہے‘‘ کے فلسفہ پر یقین رکھتی ہے اور تلنگانہ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے تحت مائیکرو اسمال میڈیم انٹرپرائزیز کے لئے یہ کلینک قائم کرے گی۔ مرکزی حکومت سے 50 کروڑ روپئے بطور گرانٹ فراہم کرنے کی خواہش کی گئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت بیمار اور خسارہ سے دوچار صنعتی اداروں کی نشاندہی کرتے ہوئے اُنھیں بینکس / مالیاتی اداروں اور مختص کردہ کارپس فنڈ کی مدد سے حالات کو بہتر بنانے میں تعاون کیا جائے گا۔ 100 کروڑ کارپس فنڈ میں ریاست کا حصہ 10 کروڑ ہوگا اور انڈسٹریل اسوسی ایشن و دیگر فریقین کا 50 کروڑ ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT