Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / انڈونیشیاء اوپن کوارٹرس میں سائنا کو شکست

انڈونیشیاء اوپن کوارٹرس میں سائنا کو شکست

جکارتہ ۔ 3 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اولمپک کیلئے منتخب ہندوستانی شٹلر سائنا نہوال کو 900,000 امریکی ڈالر مالیتی انڈونیشیاء سوپر سیریز پریمیئر میں عالمی نمبر ایک بیڈمنٹن اسٹار کیرولینا مارین کے ہاتھوں شکست ہوگئی ۔ لندن اولمپک گولڈ میڈل یافتہ سائنا کو ماضی میں تین مرتبہ انڈونیشیائی چمپیئنس کاخطاب حاصل ہوا تھا لیکن آج کے مقابلہ میں وہ اسپین کی کیرولینا کی مضبوط دفاع کو توڑنے میں ناکام ہوگئیں اور آل انگلینڈ و عالمی چمپیئنس کے ہاتھوں 22-24,11-21 سے ہار گئیں۔ کھیل کے آغاز پر آٹھویں مقام کی حامل سائنا 7-13 سے پیچھے تھیں لیکن بعد میں انتہائی مستعدی سے کھیلتے ہوئے کھیل میں دوبارہ واپسی کے ساتھ 16-14 اور اس کے بعد 19-16 کی سبقت بھی حاصل کرچکی تھیں لیکن اسپینی شٹلر نے ان کی غلطیوں کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنا موقف مستحکم کرلیا ۔ اس طرح دوسرے کھیل میں سائنا بہت پیچھے ہوچکی تھیں اور ابتداء سے انتہاء تک کیرولینا کو ان پر غلبہ رہا۔

TOPPOPULARRECENT