Wednesday , September 27 2017
Home / دنیا / انڈونیشیاء میں دولت اسلامیہ سے مربوط تنظیم کا دہشت گرد حملوں کا منصوبہ

انڈونیشیاء میں دولت اسلامیہ سے مربوط تنظیم کا دہشت گرد حملوں کا منصوبہ

جکارتہ ۔ 15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیاء کی پولیس نے بنیاد پرست اسلامی گروپ کے کئی کارکنوں کو گرفتار کرتے ہوئے گروپ کی سازش کو ناکام بنادیا جو ایرپورٹ اور دیگر اہم مقامات پر عنقریب دہشت گرد حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ پولیس نے 33 افراد کو گرفتار کرلیا۔ گذشتہ ماہ جکارتہ میں دہشت گرد حملے کئے گئے تھے ان میں 4 شہری اور 4 حملہ آور ہلاک ہوئے تھے۔ سرکاری عہدیدار بدرالدین حیاتی نے کہاکہ یہی گروپ ان حملوں کا بھی ذمہ دار تھا۔ انتہاء پسندوں کی قیادت ایک شخص ہینڈرو فینانڈو کررہا تھا جسے ایک ارب 30 کروڑ روپئے گذشتہ جنوری میں حاصل ہوئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT