Thursday , October 19 2017
Home / دنیا / انڈونیشیاء میں زبردست زلزلہ

انڈونیشیاء میں زبردست زلزلہ

جکارتہ ۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک طاقتور زلزلہ آج شام انڈونیشیاء کے جزیرہ جاوا کے جنوبی ساحل کے قریب آیا لیکن فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ امریکی ارضیاتی سروے کے بموجب زلزلہ کی شدت ریختر پیمانے پر 6 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مبداء سمندر کی تہہ کے نیچے 35.4 کیلو میٹر گہرائی میں واقع تھا۔ انڈونیشیاء کے محکمہ موسمیات نے گہرائی 10 کیلو میٹر بتائی ہے۔ تاہم اس سلسلہ سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ جاوا کے میٹکیشن محکمہ کے بموجب بعض علاقوں کے عوام دہشت زدہ ہوگئے تھے لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ قبل ازیں جزیرہ سماٹرا کے ساحل کے قریب 2004 ء میں زبردست زلزلہ سے سونامی آئی تھی جس سے تقریباً 12 ممالک کے عوام متاثر ہوئے تھے اور دو لاکھ 30 ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ انڈونیشیاء زلزلوں کے اعتبار سے مخدوش ہے۔

TOPPOPULARRECENT