Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / انڈونیشیاء میں طاقتور زلزلہ

انڈونیشیاء میں طاقتور زلزلہ

جکارتہ ۔ 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی محکمہ طبقات الارض نے کہا ہیکہ مشرقی انڈونیشیاء میں آج6.3  شدت کا زلزلہ ہوا لیکن سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے کہا ہیکہ مولوکا سمندر میں 52 کیلو میٹر کی گہرائی میں مقامی وقت کے مطابق شام 3:40 بجے (عالمی معیاری وقت کے مطابق (7:40 بجے) جزائر سولاویسی اور ہالمہیرا کے درمیان یہ زلزلہ ہوا۔ انڈونیشیاء کے محکمہ طبعیات الارض ماحولیات و جغرافیائی علوم کے ایک سینئر عہدیدارمحمد ریاضی نے کہاکہ مالوا کو جزائر کی کڑی کے ایک حصے ہالمہیرا میں یہ زلزلہ شدت کے ساتھ محسوس کیا گیا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہوئی اور سونامی وارننگ بھی جاری نہیں کی گئی۔ واضح رہیکہ انڈونیشیاء سائنسی اصطلاح ’’حلقہ آتش‘‘ پر واقع ہے جہاں زلزلے اور آتش فشاں پھٹ پڑنے کے واقعات عام ہیں۔

TOPPOPULARRECENT