Friday , August 18 2017
Home / دنیا / انڈونیشیاء کا طیارہ لاپتہ

انڈونیشیاء کا طیارہ لاپتہ

جکارتہ ۔16اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈونیشیا کی ایرلائنز کا ایک طیارہ جس میں 54 افراد سوار تھے ملک کے انتہائی مشرقی صوبہ پاپوا کی فضاء سے گذرتے وقت ربط کھو بیٹھا ۔ وزارت حمل ونقل کے ترجمان جولیس براٹا نے کہا کہ یہ طیارہ تریگانہ ایرسرویس کی ملکیت تھا  ‘ آج دو پہر جب وہ صوبہ پاپوا کے دارالحکومت جیاپورہ سے پاپوا کے شہر اوکسی بل جارہا تھا تواس کا رابطہ منقطع ہوگیا ۔ ATR 42-300 طیارہ میں دو انجن نصب تھے ۔ اس میں 49 مسافر اور پانچ ارکان عملہ جملہ 54افراد سفر کررہے تھے ۔ پرواز شروع کرنے کے 33منٹ بعد طیارہ کا کنٹرول سے ربط ختم ہوگیا ‘تلاش ہنوز جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT