Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / انڈونیشیاء ہندوستان کے ساتھ قریبی تعلقات کا خواہاں

انڈونیشیاء ہندوستان کے ساتھ قریبی تعلقات کا خواہاں

ہندوستان کے دو روزہ سرکاری دورہ سے قبل ذرائع ابلاغ کو صدر انڈونیشیا کا انٹرویو
بوگور۔ 11ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور انڈونیشیاء دفاع ‘ صیانت ‘ انسداد دہشت گردی جیسے شعبوں میں باہم  انتہائی قریبی تعاون کریں گے ۔ صدر انڈونیشیاء جوکو وڈوڈو نے اپنے سرکاری دورہ ہند سے قبل کہا کہ جنوب مشرقی ایشیائی ملک باہمی دفاعی شراکت داری اور تجارتی تعلقات میں توسیع اور استحکام کا خواہاں ہے ۔ وڈوڈو نے کہا کہ انڈونیشیاء باہمی تجارتی معاہدہ بھی کرنا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہندوستان کے دورہ کے منتظر ہیں تاکہ وزیراعظم ہند نریندر مودی سے تبادلہ خیال کرسکیں ۔ 55سالہ وڈوڈو نے کل سے شروع ہونیو الے اپنے دو روزہ سرکاری دورہ ہند سے قبل ذرائع ابلاغ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انڈونیشیاء کے سابق صدر سوسیلو بامبانگ یودھو یونو نے قبل ازیں 2011ء میں ہندوستان کا دورہ کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ انڈونیشیاء اور ہندوستان کے دفاع ‘ صیانت اور انسداد دہشت گردی شعبوں میں قریبی تعلقات کے امکانات دیکھ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال اسی پر تبادلہ خیال جاری ہے ۔ دونوں ممالک وسیع بحری علاقے رکھتے ہیں ۔ اس شعبے میں تعاون کا خیرمقدم کیا جائے گا ۔ وڈوڈو نے کہا کہ دنیا کے کثیر مسلم آبادی والا ملک ہندوستان کے ساتھ تعاون میں اضافہ کا خواہاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انڈونیشیاء اور ہندوستان دہشت گردی سے جنگ مشترکہ طور پر کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ان کا ملک دہشت گرد حملوں سے محفوظ نہیں ہے ۔ تمام ممالک کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون معلومات اور سراغوں کے تبادلے کا خواہاں ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام شعبوں خاص طور پر معاشی ‘ ثقافتی اور مذہبی شعبوں میں دونوں ممالک کے تعلقات صدیوں قدیم ہیں ۔ انڈونیشیاء میں رامائن اور مہابھارت انتہائی مقبولیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے ساتھ معاشیات‘ تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ انڈونیشیاء ہندوستان کیساتھ معاہدہ کرنے کے لئے بھی تیار ہے ۔ اہم بات یہ ہے کہ تجارتی سودوں سے دونوں فریقین کو فائدہ ہوتا ہے ۔ انڈونیشیاء دوسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہندوستان کیساتھ آسیان کے علاقہ میں بن کر ابھررہا ہے ۔ 2007میں دونوں ممالک کی باہمی تجارت 6کھرب90ارب امریکی ڈالر مالیتی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT