Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / انڈونیشیا ئی فوجی طیارہ کو حادثہ3 افراد ہلاک

انڈونیشیا ئی فوجی طیارہ کو حادثہ3 افراد ہلاک

ملنگ۔ 10 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک انڈونیشیائی فوجی طیارہ چہارشنبہ کو آزمائشی پرواز کے دوران ایک گنجان آبادی میں واقع مکان میں گھس گیا جس میں پائلٹ کے علاوہ مکان میں موجود 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ فضائیہ کے ایک عہدیدار کے مطابق سوپر ٹو کانوٹربو پراپ عبدالرحمن صالح ایرفورس سے اُڑان بھرنے کے فوری بعد زمین بوس ہوگیا۔ پائیلٹ کے علاوہ ایک خاتون اور ایک مرد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ بیس کمانڈر سینو پترو نے بتایا کہ طیارہ تقریباً 45 منٹ تک ہمارے رابطہ میں رہا۔
چین ،دنیا کی بہت بڑی معاشی و اقتصادی طاقت
میلان۔ 10 فروری (سیاست ڈاٹ کام)  چین اب بھی دنیا کی بہت بڑی معاشی اور اقتصادی طاقت ہے اور یہ دنیا کی معاشی ترقی میں قائدانہ کردار ادا کرسکتی ہے۔یہ بات اٹلی کے ماہرین اقتصادیات اور سرمایہ کاروں نے اپنے علیحدہ علیحدہ بیانات میں بتائی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کی قومی شرح پیداوار 25برسوں کے دوران گذشتہ سال سب سے کم رہی تا ہم یہ 6.9فیصد تھی جو خاصی حوصلہ افزا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین میں اقتصادی ترقی کے بے پناہ مواقع موجود ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT