Tuesday , March 28 2017
Home / دنیا / انڈونیشیا جانے والی کشتی صباح کے نزدیک غرقاب، 13 کے ڈوبنے کا اندیشہ

انڈونیشیا جانے والی کشتی صباح کے نزدیک غرقاب، 13 کے ڈوبنے کا اندیشہ

کوالالمپور، 9 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ملیشیا سے انڈونیشا جانے والی کشتی جس میں 15 افراد سوار تھے ، انڈونیشیا کے جزیرے صباح کے نزدیک سمندر میں ڈوب گئی۔ اب تک صرف دو لوگ زندہ ملے ہیں۔زندہ بچنے والے میاں بیوی ہیں انہوں نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ منگل کی شب ہوا تھا مگر ایک روز بعد ملیشیا کے حکام کو خبرملی۔راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے مگر 24 گھنٹہ تاخیر سے خبر ملنے کی وجہ سے تلاش مشکل ہوگئی ہے ۔بحری امور کے ڈائرکٹر محمد زوبیل مات سوم نے کہا ”اندیشہ ہے کہ 13 افراد ڈوب گئے ہیں جن میں کپتان اور ایک بچہ شامل ہے ۔تلاش ابھی جاری رکھی جائے گی کہ شاید کوئی زندہ مل جائے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT