Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / انڈونیشیا میںآتش فشاں پھٹ پڑنے سے نائب صدر حامد انصاری کے دورۂ برونی میں تاخیر

انڈونیشیا میںآتش فشاں پھٹ پڑنے سے نائب صدر حامد انصاری کے دورۂ برونی میں تاخیر

بالی ۔ 4 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر جمہوریہ محمد حامد انصاری کی انڈونیشیا سے برونی روانگی میں آج ایک دن کی تاخیر ہوگئی کیونکہ آتش فشاں پہاڑ پھٹ پڑنے سے جس سے راکھ کا اخراج ہوا تھا ، ایرپورٹ کل تک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ خصوصی پرواز جس کے ذریعہ نائب صدر 1.45 بجے دوپہر برونی روانہ ہونے والے تھے ۔ بالی انٹرنیشنل ایرپورٹ بند کردینے کے بعد منسوخ کردی گئی ۔ مقامی عہدیداروں نے اطلاع دی کہ تمام پروازیں کل صبح 8.45 بجے سے قبل ممکن نہیں ہوں گی۔ بالی کے عہدیداروں کا ایک اجلاس شام میں منعقد ہوگا جس میں صورتحال کا تجزیہ کیا جائے گا ۔ اس کے بعد آئندہ پروازوں کی تیاری کی جائے گی۔ نائب صدر کے برونی کے دورہ کے بارے میں سوال پر عہدیدار نے کہا کہ فی ا لحال اطلاع کے بموجب نائب صدر برونی کیلئے ممکنہ حد تک جلد ازجلد روانہ ہوجائیں گے ۔ بشرطیکہ صورتحال بہتر ہوجائے۔

TOPPOPULARRECENT