Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / انڈونیشیا میں تین مشتبہ دہشت گرد ہلاک

انڈونیشیا میں تین مشتبہ دہشت گرد ہلاک

جکارتہ۔ 21 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیائی پولیس نے ادعا کیا ہے کہ جکارتہ کے نواحی علاقہ میں اس نے تین مشتبہ دہشت گردوں کو ایک دھاوے کے دوران ہلاک کردیا اور ایسے کئی بم اپنے قبضہ میں کرلئے جنہیں وہ (دہشت گرد) ناکارہ بنانے کی کوشش کررہے تھے۔ دریں اثناء قومی پولیس کے ترجمان رکوانتو نے مٹرو ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ تمام رہائشی علاقوں کا تخلیہ کروایا گیا ہے اور یہ بھی کہا کہ ایک دہشت گرد کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ تمام دہشت گردوں کا تعلق کسی نہ کسی دہشت گرد تنظیم سے رہا ہے جو جکارتہ کے نواحی علاقوں میں سرگرم ہیں۔ یاد رہے کہ انڈونیشیا نے 2002ء میں بالی میں ہوئے دہشت گرد حملوں کے بعد ہی دولت اسلامیہ کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا تھا۔ بالی دھماکے میں 202 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
امریکہ کی شمالی کوریا کے سفارت کاروں پر پابندی میں سختی
واشنگٹن، 21 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے محکمہ خزانہ نے شمالی کوریا کے سفارت کاروں کے لئے بینکوں سے متعلق پابندیوں کو مزید سخت کر دیا ہے ۔امریکہ میں تعینات شمالی کوریا کے سفارت کاروں کو بینکوں سے متعلق پہلے دی گئی خصوصی رعایت واپس لے لی گئی ہے ۔ بینکوں کو ان سفارت کاروں کو اپنی خدمات دینے کے لئے اب محکمہ خزانہ کی خصوصی اجازت کی ضرورت ہو گی۔بینک محکمہ خزانہ سے خصوصی اجازت سے ہی شمالی کوریا کے سفارت کاروں کو اپنا اکاؤنٹ کھولنے ، اس سے لین دین شروع کرنے اور پیسے کی منتقلی کی سہولت دے سکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT