Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / انڈونیشیا میں زلزلہ کا جھٹکا، کوئی نقصان نہیں

انڈونیشیا میں زلزلہ کا جھٹکا، کوئی نقصان نہیں

جکارتہ ۔ 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کے شمالی صوبہ سلاویسی میں آج زلزلہ کا زبردست جھٹکا محسوس کیا گیا۔ تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ دوسری جانب یو ایس جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ زلزلہ کی شدت 6.4 تھی جو یہاں سے 233 کیلو میٹر فلپائن کے شہر سارنگنی میں سب سے پہلے محسوس کیا گیا جس کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ 233 کیلو میٹر دور انڈونیشیاء میں بھی اس کا اثر محسوس کیا گیا۔ انڈونیشیا کے محکمہ موسمیات اور جیوفزکس ایجنسی نے بتایا کہ نصف شب گذرنے کے صرف 22 منٹ بعد زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT