Wednesday , June 28 2017
Home / دنیا / انڈونیشیا میں زلزلہ کا جھٹکا

انڈونیشیا میں زلزلہ کا جھٹکا

جکارتہ ۔ 12 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : انڈونیشیا کے بعض جزائری علاقوں میں آج زلزلہ کا زبردست جھٹکا محسوس کیا گیا جس نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ دریں اثناء نیشنل ڈیزاسسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکوں سے مغربی جاوا کے علاوہ دارالخلافہ جکارتہ کے کئی علاقے بھی دہل گئے اور خوفزدہ لوگ اپنے مکانات سے باہر آگئے ۔ یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ کی شدت 5.6 تھی تاہم سونامی کا خدشہ نہیں تھا ۔ یاد رہے کہ انڈونیشیا میں اکثر و بیشتر زلزلے آتے رہتے ہیں اور آتش فشاں پھٹنے کے واقعات بھی رونما ہوتے رہتے ہیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT