انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے

   

ماسکو،9 جون (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کے ساحل پر منگل کو زلزلے کے درمیانی درجے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔امریکی ارضیاتی سروے (یوایس جی ایس)نے بتایا کہ بین الاقوامی وقت کے مطابق 4:56 بجے آئے اس زلزلے کی شدت 5.6 درج کی گئی۔ زلزلے کا مرکز امبن شہر سے 209 کلومیٹر (129 میل)جنوب – مغرب میں سطح سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔زلزلے سے جان و مال کے نقصان کی کوئی رپورٹ نہیں ہے ۔