Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / انڈونیشیا میں ماؤنٹ سینا بنک سے لاوے اور راکھ کا اخراج

انڈونیشیا میں ماؤنٹ سینا بنک سے لاوے اور راکھ کا اخراج

کارو ۔ 12 ۔ اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈونیشیا کے جزیرہ سماترا میں ایک آتش فشاں سے ایک بار پھر لاوا اور دھویں کا اخراج ہوا جس کی وجہ سے ساری فضاء میں راکھ کے بادل چھا گئے ۔ مقامی ڈیساسٹر ایجنسی کے مطابق ماونٹ سینا بنک سے حالیہ دنوں میں لاوے اور دھویں کا اخراج کئی بار ہوا جو فضاء میں تین کیلو میٹر کی بلندی تک دیکھا گیا ۔ ایک اسکول کے اوپر آسمان پر دھویں اور راکھ کے بادل کچھ اس طرح چھا گئے کہ دن کے اوقات میں بھی رات کا گمان ہونے لگا تاہم اس سے اسکول کی تعلیمی سرگرمیوں پر کوئی اثر نہیں ہوا بلکہ بچے خوشی خوشی اسکول کے صحن میں پی ٹی کے پیریڈ میں کھیلتے ہوئے دیکھے گئے جبکہ مختلف مواضعات میں روزمرہ کے کام کاج جاری رہے جبکہ آتش فشاں کے قریب آباد 2000 خاندانوں کو محفوظ مقامات منتقل کیا گیا تھا ۔ ماونٹ سینابنک نے 400 سال کے طویل عرصہ کے بعد 2010 ء میں پہلی بار لاوے کا اخراج کیا تھا ۔

 

روس ، امریکہ کے حقیقی ارادوں کو جاننے کا خواہاں
ماسکو ۔ 12 ۔ اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) روسی  وزیر خارجہ سرگی لاروف نے اپنے امریکی ہم منصب ریکس ٹلرسن سے کہا کہ شام کے بحران پر دونوں قائدین کی ملاقات پر امریکہ دراصل روس کے حقیقی ارادوں کو جاننے کا خواہاں ہے ۔ بات چیت کے آغاز پر ہی لاروف نے کہا کہ امریکہ کیلئے روس کا موقف جاننا بیحد ضروری ہے تاکہ امریکی انتظامیہ کے حقیقی ارادوں کا پتہ چل سکے ۔

TOPPOPULARRECENT