Wednesday , October 18 2017
Home / دنیا / انڈونیشیا میں مکمل سورج گہن ،4 تا 5 منٹ کا فلکیاتی نظارہ

انڈونیشیا میں مکمل سورج گہن ،4 تا 5 منٹ کا فلکیاتی نظارہ

جکارتہ ۔9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)  سورج کو اس سال کا پہلا مکمل گرہن انڈونیشیا کے تین صوبوں سماترا،بورنیو اور سلاویسی میں دیکھا گیا۔ مکمل سورج گرہن ہوتے ہی یہ علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔ انڈونیشیا کے تین صوبوں سماترا، سلاویسی اور بورنیو میں سورج کو مکمل گہن کا نظارہ دیکھاگیا۔ مکمل گرہن کا دورانیہ 4 سے 5 منٹ تھا، اس دوران انڈونیشیا کے مختلف حصوں میں اندھیرا چھا گیا۔سنگاپور، کوالالمپور، بنکاک، منیلا، تائی پے آسٹریلیا ، ایشیا کے جنوب مغربی علاقوں، چین، ہوائی اور الاسکا میں جزوی سورج گرہن دیکھا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق 33سال میں پہلی مرتبہ یہ مکمل سورج گرہن واقع ہوا۔ اگلی بار مکمل سورج گرہن کا منظر 33سال بعد دیکھنے کو ملے گا۔ ماہرین کے مطابق سورج اور زمین کے درمیان چاند کے آجانے سے سورج کی روشی اور شعائیں زمین تک نہیں پہنچ پاتیں،اس عمل کو ’’سورج گر ہن‘‘ کہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT