Tuesday , April 25 2017
Home / دنیا / انڈونیشیا میں گورنر کے انتخاب کیلئے الیکشن

انڈونیشیا میں گورنر کے انتخاب کیلئے الیکشن

جکارتہ۔ 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیائی شہری آج گورنر کا انتخاب کرنے جارہے ہیں جہاں اقلیتی عیسائی فرقہ سے تعلق رکھنے والے سابق گورنر باسو کی اشوک پورناما کا مقابلہ سابق کابینی وزیر انیس بسویدان سے ہوگا۔ یاد رہے کہ انڈونیشیا میں گزشتہ کچھ عرصہ سے مذہبی بنیادوں پر تنازعات پائے جارہے تھے، جن میں سابق گورنر باسو کی کے متنازعہ بیانات کا بھی بڑا عمل دخل رہا تاہم دنیا کے سب سے زیادہ مسلم اکثریت والے ملک میں بھی سخت گیر اسلامی گروپس کا بول بالا ہے۔ 7.1 ملین ووٹ دینے کے اہل شہری اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے جس کے لئے 13,000 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ گزشتہ دنوں ایگزٹ پول جاری کئے گئے تھے جہاں باسو کی اور انیس کے درمیان کانٹے کے مقابلہ کی پیش قیاسی کی گئی تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT