Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / انڈونیشیا میں 9مشتبہ دہشت گرد گرفتار

انڈونیشیا میں 9مشتبہ دہشت گرد گرفتار

جکارتہ ۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کی پولیس نے اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) سے منسلک تنظیم کے خلاف جاری مہم کے تحت سلاویسی جزیرے سے نو مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے ۔ایک پولیس ترجمان نے آج یہ اطلاع دی۔ تاہم پولیس کے ترجمان مارٹنس ستایمپل نے کہا کہ معاملے کی تفتیش چل رہی ہے ، اس لیے وہ مزید تفصیلات فراہم نہیں کر سکتے ۔تاہم، میڈیا رپورٹوں کے مطابق پولیس نے گرفتار لوگوں کے قبضہ سے بم بنانے کا سامان بھی برآمد کیا ہے جس کا استعمال پولیس اور سرکاری عمارتوں پر حملے کے لیے کیے جانا تھا۔ گرفتار مشتبہ افراد انڈونیشیا تمور کے رکن تھے ۔ یہ تنظیم آئی ایس سے وفاداری کا اظہار کرنے والا ایک انڈونیشیائی دہشت گرد سنتوسو چلاتا تھا۔ ملک کا سب سے زیادہ مطلوبہ شخص سنتوسو گذشتہ برس جولائی میں پولیس اور فوج کے جوانوں کے ساتھ تصادم میں مارا گیا تھا۔ سلامتی دستوں نے سنتوسو کی تنظیم کی طرف سے جوابی کارروائی کا اندیشہ ظاہر کیا تھا۔ اس گروپ کے کچھ اراکین سلاویسی جزیرے کے جنگلوں میں چھپے ہوئے تھے ۔ سیکورٹی ماہرین کو انڈونیشیا میں آئی ایس حامیوں کے حملے کا اندیشہ رہتا ہے ۔ گذشتہ مہینہ پولیس نے باندگ شہر میں چھوٹے بم دھماکے کے بعد ایک دہشت گرد کو مار گرایا تھا۔

TOPPOPULARRECENT