Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / انڈونیشیا کی جیل سے متعدد قیدی فرار

انڈونیشیا کی جیل سے متعدد قیدی فرار

جکارتہ ۔ 5 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : انڈونیشیائی حکام سماترا کی ایک جیل سے فرار متعدد قیدیوں کو تلاش کررہے ہیں ۔ کہا جاتا ہے کہ اس جیل میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہیں ۔ دریں اثناء جسٹس اینڈہیومن رائٹس وزارت کے ایک عہدیدار ویان دوسیاک نے بتایا کہ صوبہ ریاؤ کے سیالانگ بنکوک جیل کے اطراف و اکناف سینکڑوں پولیس اہلکاروں اور فوجیوں کو تعینات کیا گیا ہے یہاں اہم راستوں پر ٹریفک روک دی گئی ہے تاکہ قیدیوں کے فرار ہونے کی راہیں مسدود ہوجائیں ۔ قیدیوں نے اس وقت راہ فرار اختیار کی جب انہیں نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے کوٹھریوں سے باہر نکالا گیا تھا اور انہوں نے موقع غنیمت جان کر وہاں موجود چھ گارڈس پر حملہ کر کے ان پر قابو پالیا ۔ اب تک یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ کتنے قیدی فرار ہوئے ہیں ۔ البتہ یہ کہا جارہا ہے کہ فرار ہونے والوں کی تعداد زائد از 300 ہے ۔ میٹرو ٹی وی فوٹیج میں بھی درجنوں قیدیوں کو فرار ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ کچھ قیدیوں کو پولیس کے ہتھے چڑھتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے ۔ مذکورہ جیل میں صرف تین یا چارسو قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ہے جبکہ اس واقعہ کے رونما ہونے کے وقت جیل میں 1800 قیدی تھے ۔

 

مالی میں امن بردار مشن پر حملے کی اقوام متحدہ نے مذمت کی
اقوام متحدہ ۔ 5 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مالی میں امن بردار مشن پر حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی جس میں ایک لائبریائی امن بردار ہلاک ہوگیا جبکہ مشن سے وابستہ دیگر نو افراد زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔ ٹمبکٹو میں واقع امن برداروں کے کیمپ کو حملہ آوروں نے نشانہ بنایا تھا جسکی ذمہ داری جماعت نصرت الاسلام و المسلمین نامی تنظیم نے لی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT