Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / انڈوپاک ریسلنگ اسوسی ایشن کا آج ’رستم دبئی‘

انڈوپاک ریسلنگ اسوسی ایشن کا آج ’رستم دبئی‘

حیدرآباد کے حبیب عبداللہ اور پاکستان کے محمد گوگا کے درمیان اہم مقابلہ
دبئی ، 2 جون (پریس نوٹ) شیخ زاید بن سلطان النہیان مرحوم کی یاد میں ہند۔ پاک پہلوانوں کے کشتیوں کے مقابلے جمعہ 3 جون 2016ء کو ڈیرہ دبئی میں مقامی وقت شام 4:30 بجے میدان قرب حیات ریجنسی میں منعقد کئے جارہے ہیں۔ ان مقابلوں میں ہندوستان و پاکستان کے مشہور دنگلوں کے پہلوان شرکت کریں گے۔ بامعس اکھاڑہ حیدرآباد دکن کے ذمہ دار عوض بامعس نے بتایا کہ اُن کے اکھاڑہ کے پہلوان اور پاکستان کے استاد رشید چودھری اکھاڑہ و دیگر پاکستانی اکھاڑوں کے پہلوان حصہ لیں گے۔ انڈوپاک ریسلنگ اسوسی ایشن یو اے ای کے زیراہتمام ’’رستم دبئی‘‘ کا ٹائٹل مقابلہ رہے گا۔ اس ضمن میں تفصیلات سے آگہی کیلئے عجمان (یو اے ای) میں پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔ ’رستم دبئی‘ کا سب سے بڑا مقابلہ ہندوستانی پہلوان حبیب عبداللہ الجیلانی (بامعس اکھاڑہ) اور پاکستان کے محمد گوگا کے درمیان ہوگا۔ بامعس اکھاڑہ کے ہی حبیب محسن کا مقابلہ پاکستانی طاہر بھٹا سے ہوگا اور دیگر زمروں کے متعدد مقابلے بھی ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT