Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / انڈو۔پاک سیریز کی امید مگر دیگر امکانات موجود : شہریار خان

انڈو۔پاک سیریز کی امید مگر دیگر امکانات موجود : شہریار خان

کولکاتا ، یکم اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مجوزہ باہمی کرکٹ سیریز پر شبہات بڑھتے جارہے ہیں، پی سی بی سربراہ شہریار خان نے آج کہا کہ وہ ’’متبادل امکانات‘‘ کے بارے میں کھلا ذہن رکھتے ہیں، جو روابط کے بائیکاٹ سے لیکر معاوضہ کے مطالبے تک کچھ بھی ہوسکتے ہیں، بشرطیکہ بی سی سی آئی دونوں بورڈز کے درمیان دستخط شدہ یادداشت مفاہمت کا پاس و لحاظ رکھنے میں ناکام ہوجائے۔ تاہم شہریار نے کہا کہ وہ ہنوز یہ سیریز کے ڈسمبر میں انعقاد کے تعلق سے پُرامید ہیں اور ایک ہفتے میں بی سی سی آئی سکریٹری انوراگ ٹھاکر سے ملاقات کریں گے تاکہ اس سیریز کے تعلق سے قطعی فیصلہ ہوجائے جو دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ سیاسی کشیدگیوں کے تناظر میں لیت ولعل میں ہے۔ وہ 20 ستمبر کو انتقال کرجانے والے جگموہن ڈالمیا کو یہاں خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد میڈیا سے مخاطب تھے۔

TOPPOPULARRECENT