Saturday , September 23 2017
Home / پاکستان / انڈو۔پاک کرکٹ : پی سی بی کل تک انتظار کرے گا

انڈو۔پاک کرکٹ : پی سی بی کل تک انتظار کرے گا

کراچی ، 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ حکام نے ہندوستان کے ساتھ باہمی سیریز کیلئے جس کا اس ماہ سری لنکا میں انعقاد کا منصوبہ ہے، بی سی سی آئی سے توثیق کے حصول کیلئے دوشنبہ کی قطعی مہلت مقرر کررکھی ہے۔ معتبر ذریعہ نے کہا کہ پی سی بی کا موقف واضح ہے کہ اگر بی سی سی آئی اس سیریز کیلئے اپنی حکومت سے دوشنبہ تک کلیرنس کے ساتھ جواب نہ دے تو معاملہ ختم ہوجائے گا۔ انھوں نے نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو بتایا کہ اس سیریز کے اہتمام کیلئے بہت کم وقت رہ گیا ہے اور اگر ہندوستان دوشنبہ تک جواب نہ دے تو یہ سیریز ختم سمجھئے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ پی سی بی بہت زیادہ پُرامید نہیں ہے کہ ہندوستانی حکومت اس سیریز کیلئے منظوری دے گی۔ انھوں نے نشاندہی کی کہ کوئی سیریز کی کسی تیسرے ملک میں میزبانی میں بہت سارے انتظامات مضمر ہوتے ہیں اور سری لنکا میں بالخصوص ڈسمبر کرسمس اور سال نو کے پیش نظر سیاحت کا اہم موقع ہوتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT