Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / انڈو امریکن کینسر سنٹر کی بالکونی سے گرنے پر ضعیف ماں کی موت

انڈو امریکن کینسر سنٹر کی بالکونی سے گرنے پر ضعیف ماں کی موت

حیدرآباد /10ڈسمبر ( سیاست نیوز ) انڈو امریکن کینسر سنٹر واقع بنجارہ ہلز میں 60 سالہ خاتون دواخانہ کی بالکونی سے اتفاقی طور پر گر کر ہلاک ہوگئی ۔ پولیس نے بتایا کہ ضلع کریم نگر کورٹلہ سے تعلق رکھنے والی خیرالنساء بیگم اپنی بیٹی جو کینسر ہاسپٹل میں زیر علاج ہے اس کی تیمار داری کیلئے آئی ہوئی تھی اور چوتھی منزل کے بالکونی کا دروازہ سے اتفاقی طور پر گرکر ہلاک ہوگئی ۔ پولیس نے مزید بتایا کہ خیرالنساء بیگم کو بالکونی کا اندازہ نہ تھا اور وہ برسر موقع ہلاک ہوگئی ۔ بنجارہ ہلز پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT