Friday , October 20 2017
Home / عرب دنیا / انڈو ۔ یو اے ای سرمایہ کاری اجلاس 24 مئی کو

انڈو ۔ یو اے ای سرمایہ کاری اجلاس 24 مئی کو

دوبئی ۔ 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انڈو ۔ یو اے ای گلوبل سرمایہ کاری اجلاس جس کا یہاں آئندہ ہفتہ انعقاد ہونے والا ہے، کے ذریعہ ہندوستان اور گلف کارپوریشن کونسل (GCC) ممالک کے درمیان انفراسٹرکچر، تعمیر، قابل تجدید توانائی اور تیل و گیس کے شعبوں میں تجارت کو مزید استحکام حاصل ہوگا۔ 24 مئی کو ایک روزہ اجلاس میں ہندوستان اور جی سی سی ممالک کے درمیان تجارت کو مزید فروغ دیئے جانے کے مواقع پر غوروخوض کیا جائے گا تاکہ دورخی تجارت بام عروج پر پہنچ جائے۔ جی سی سی میں مشرق وسطیٰ کے چھ ممالک سعودی عرب، کویت، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور عمان شامل ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT