Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / انڈیا۔ انگلینڈ مانچسٹر ٹسٹ کو فکسڈ نہیں کہا : سنیل دیو

انڈیا۔ انگلینڈ مانچسٹر ٹسٹ کو فکسڈ نہیں کہا : سنیل دیو

انڈیا۔ انگلینڈ مانچسٹر ٹسٹ کو فکسڈ نہیں کہا : سنیل دیو
نئی دہلی ، 8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ اسوسی ایشن کے سابق سکریٹری سنیل دیو نے ہندی روزنامہ ’سن اسٹار‘ کے ایسے دعوؤں کی تردید کردی کہ انھوں نے خفیہ ریکارڈنگ میں ایسا کہا تھا کہ انڈیا، انگلینڈ کا 2014ء چوتھا ٹسٹ منعقدہ مانچسٹر فکسڈ تھا۔ سنیل دیو اُس ٹور پر انڈین ٹیم کے منیجر تھے۔ انھوں نے ’ٹائمز آف انڈیا‘ کو گزشتہ روز بتایا کہ ’’یہ سب بکواس ہے۔ میں اس ہندی اخبار پر مقدمہ دائر کرنے کا سوچ رہا ہوں اور ایسے کسی بھی شخص کے خلاف قانونی کارروائی چاہوں گا جو اس طرح کے کینہ پرور دعوے کرے‘‘۔ اس خفیہ ویڈیو میں ظاہر طور پر یہ دکھایا گیا ہے کہ سنیل دیو نے مانچسٹر میں اُس روز ابرآلود موسم میں پہلے بیٹنگ کرنے کپتان ایم ایس دھونی کے فیصلہ پر تعجب کا اظہار کیا تھا جبکہ ٹیم میٹنگ میں برعکس فیصلہ کیا گیا تھا۔ اُس میچ میں انڈیا پہلے بیٹنگ کا انتخاب کرنے کے بعد 152 پر آل آؤٹ ہوا۔ انگلینڈ نے جواب میں 367 رنز بنائے اور 215 کی سبقت حاصل کی۔ انڈیا کو اننگز اور 54 رنز سے شکست ہوئی تھی۔ اخبار کے مطابق سنیل دیو نے دعویٰ کیا کہ انھوں نے یہ معاملہ بی سی سی آئی سے رجوع کیا تھا اور تب کے صدر بورڈ این سرینواسن کو مکتوب لکھا تھا۔

TOPPOPULARRECENT