Saturday , August 19 2017
Home / عرب دنیا / انڈیا۔ عرب پارٹنر شپ کانفرنس کا 14 ڈسمبر کو آغاز

انڈیا۔ عرب پارٹنر شپ کانفرنس کا 14 ڈسمبر کو آغاز

قاہرہ ۔ 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور عرب ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے مقصد سے پانچویں انڈیا ۔ عرب پارٹنر شپ کانفرنس کا انعقاد مسقط اور عمان میں کیا جائے گا۔ دو روزہ کانفرنس کا آغاز 14 ڈسمبر سے ہوگا۔ عمانی وزارت خارجہ اور عرب لیگ سکریٹریٹ ہندوستان کی وزارت خارجی امور کے تعاون سے کانفرنس کا انعقاد کرے گی جبکہ دیگر معاون شراکت داروں میں فیڈریشن آف عرب بزنس مین (FAB) اور عرب چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری اینڈ اگریکلچر (GVCCIA) شامل ہیں۔ پارٹنر شب کانفرنس کی سب سے اہم بات معاشی تعاون اور باہمی تجارتی روابط کو استحکام بخشنا ہے۔ ہندوستانی سفیر متعینہ قاہرہ سنجے بھٹاچاریہ نے یہ بات بتائی۔ جاریہ سال کانفرنس کا تھیم ہوگا ’’پارٹنر شپ ٹو وارڈس انوویشن اینڈ کوآپریشن ان انفارمیشن ٹیکنالوجی‘‘۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں ہندوستانی اور عرب ممالک کے وزراء بھی نمائندگی کریں گے۔ عمان چیمبر آف کامرس کے مطابق کانفرنس میں ہندوستانی اور عرب مملکتوں کے تقریباً 500 سرکاری عہدیدار، ماہرین تعلیم، تاجرین اور سرمایہ کار شرکت کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT