Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / انڈیا اب تک کا سب سے بڑا جتھہ ریو اولمپکس کو بھیجے گا: حکومت

انڈیا اب تک کا سب سے بڑا جتھہ ریو اولمپکس کو بھیجے گا: حکومت

نئی دہلی ، 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اپنا اب تک کا سب سے بڑا جتھہ … تقریباً 90 اسپورٹس پرسنس… ریو کو اولمپکس کیلئے بھیجے گا جو 5 اگسٹ کو شروع ہوں گے، لوک سبھا کو آج یہ اطلاع دی گئی۔ وقفہ سوالات کے دوران وزیر اسپورٹس سرب نندا سونوال کی طرف سے جواب دیتے ہوئے مملکتی وزیر داخلہ کرن رجیجو نے کہا کہ ریو میں اولمپکس کیلئے لگ بھگ 90 اتھلیٹس کوالیفائی ہوئے ہیں۔ انڈیا اِس سال اب تک کا سب سے بڑا جتھہ بھیجے گا۔انھوں نے بتایا کہ 58 اسپورٹس پرسنس انفرادی ایونٹس کیلئے کوالیفائی ہوئے جبکہ 32 ہاکی کھلاڑیاں …مین اور ویمن دونوں… بھی اولمپکس میں مسابقت کیلئے کوالیفائی ہوئے ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اسپورٹنگ ٹیلنٹس کو اندرون اور بیرون ملک دونوں جگہ اُن کی ٹریننگ کیلئے خصوصی اعانت فراہم کی گئی۔ ترنمول کانگریس ایم پی اور سابق فٹبالر پرسون بنرجی جنھوں نے 1980ء میں اولمپکس منعقدہ ماسکو میں حصہ لیا تھا، انھوں نے کہا کہ انڈیا میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ اسپورٹس پرسنس کو اعانت اور مناسب انفراسٹرکچر کے حصول میں مسائل کا سامنا رہتا ہے۔ رجیجو نے کہا کہ حکومت اسپورٹس، اسپورٹنگ انفراسٹرکچر کی بہتری اور اتھلیٹس کے فروغ کیلئے تجاویز اور مشورے قبول کرنے کیلئے ہمیشہ تیار ہے۔

TOPPOPULARRECENT