Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیر میں تلنگانہ پویلین

انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیر میں تلنگانہ پویلین

پرگتی میدان نئی دہلی میں وزیر سیاحت اجمیرا چندولال آج افتتاح کریں گے
حیدرآباد 13 نومبر (این ایس ایس) نئی دہلی میں پرگتی میدان پر 14 تا 27 نومبر منعقد ہونے والے مشہور انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیر کے 36 ویں ایڈیشن میں حکومت تلنگانہ کی جانب سے ایک خصوصی پویلین قائم کیا جارہا ہے۔ تلنگانہ کے وزیر سیاحت اجمیرا چندو لال 14 نومبر کو سہ پہر 3 بجے تلنگانہ اسٹیٹ پویلین کا رسمی طور پر افتتاح کریں گے۔ وزیر آئی ٹی اینڈ انڈسٹریز کے ٹی راما راؤ 21 نومبر کو اس ٹریڈ فیر میں اسٹیٹ ڈے تقریب میں شرکت کریں گے۔ 36 ویں ایڈیشن کا تھیم ہے ’’ڈیجیٹل انڈیا‘‘۔ تلنگانہ پویلین میں ریاست تلنگانہ میں ڈیجیٹل تلنگانہ امبریلہ کے تحت شروع کئے گئے مختلف اقدامات، پالیسیز اور پراجکٹس کو نمایاں کیا جائے گا۔ اسٹیٹ پویلین کو کے ٹی آر کی رہنمائی میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔ پرنسپال سکریٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس اروند کمار، سکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ جیش رنجن، ڈائرکٹر ڈیجیٹل میڈیا دلیپ کوناتھم گزشتہ چار ہفتوں سے اس پویلین کو قائم کرنے کے کاموں کی نگرانی کررہے ہیں۔ اس کے لئے ایک خصوصی ویڈیو پویلین بنایا گیا ہے جو تلنگانہ ٹورازم، تلنگانہ پالیسیز اور تلنگانہ میں سرمایہ کاری کے مختلف مواقع کے بارے میں پروموشنل ویڈیوز ڈسپلے کرے گا۔ اس کے علاوہ ریاستی حکومت کے مختلف ادارے اس فیر میں ان کے اسٹال قائم کررہے ہیں۔ اس پویلین میں تلنگانہ کے دست کاری اشیاء، ہینڈ لومس اور غذائی اشیاء فروخت کرنے کے اسٹالس ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT