Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / انڈیا ’اے‘ اور بنگلہ دیش ’اے‘ کے درمیان آج فائنل

انڈیا ’اے‘ اور بنگلہ دیش ’اے‘ کے درمیان آج فائنل

میزبان ٹیم مہمانوں کے خلاف کامیابی کی خواہاں، ٹاپ آرڈر بیاٹنگ میں تبدیلی متوقع
بنگلور 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش ’اے‘ کے خلاف دوسرے ونڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں گزشتہ روز اپنی افسوسناک شکست کے بعد انڈیا ’اے‘ تین میچوں پر مشتمل غیر سرکاری ونڈے انٹرنیشنل سیریز جیت لینا چاہتی ہے۔ یہ دونوں ٹیمیں فی الحال 1-1 کے ساتھ مساوی مقام پر ہیں اور کل یہاں تیسرا اور فائنل ونڈے میچ کھیلا جائے گا۔ پہلے ونڈے مقابلہ میں مہمان ٹیم تمام شعبوں میں بُری طرح ناکام ہوگئی تھی اور میزبان ٹیم نے اپنے کپتان انمکٹ چند کی قیادت میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 96 رن سے شکست دی تھی جس میں گیرت سنگھ نے مثالی آل راؤنڈ مظاہرہ کرتے ہوئے 65 رنز بنائے تھے اور اُنھیں پانچ وکٹ بھی حاصل ہوئے تھے۔ لیکن دوسرے ونڈے میچ میں مہمانوں نے میزبانوں سے اپنی شکست کا انتقام لے لیا جب گزشتہ روز یہاں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش ’اے‘ کے ناصر حسین نے شاندار سنچری بنانے کے علاوہ پانچ وکٹ بھی حاصل کئے تھے۔ سیریز میں دوسرے مقابلے میں تشویشناک ناکامی کے بعد ہندوستان ٹاپ آرڈر بیاٹنگ آرڈر میں کچھ تبدیلیاں متوقع ہیں۔ سریش رائنا گزشتہ دو میچوں میں مجموعی طور پر صرف 33 رن بناسکے ہیں۔ اُنھیں آئندہ ماہ سے جنوبی افریقہ کے ساتھ شروع ہونے والی سیریز سے قبل بیاٹنگ کو مزید پریکٹس کرنا ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT