Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / انڈیا اے کی ٹرائی سیریز کے فائنل میں رسائی

انڈیا اے کی ٹرائی سیریز کے فائنل میں رسائی

چینائی ، 13 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) میانک اگروال اور منیش پانڈے نے سنچریاں اسکور کئے جس کے بل بوتے پر انڈیا اے نے جنوبی افریقہ اے کے مقابل 34 رنز کی فتح درج کرائی اور وہ ٹرائی سیریز فائنل کیلئے کوالیفائی ہوگئے۔ آج یہاں ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں اگروال نے 176 رنز 133 گیندوں میں بنائے اور پانڈے نے تو 85 گیندوں میں 108 ناٹ آؤٹ اسکور کئے۔ دونوں نے دوسری وکٹ کیلئے 203 رنز کی رفاقت نبھائی اور کلیدی میچ میں 371/3 کا ہمالیائی اسکور کھڑا کرنے میں مدد کی۔ جنوبی افریقہ کو فائنل میں داخلہ پانا ہو تو یہ غیرمعمولی ٹارگٹ محض 175 گیندوں میں حاصل کرنا تھا۔ دورہ کنندگان نے اوپنر کوئنٹن ڈی کاک (113 رنز، 86 گیندیں)، ریزا ہینڈرکس (76 رنز، 109 گیندیں) اور کھایہ زونڈو (86 رنز، 60 گیندیں) کے ذریعے قابل ستائش جدوجہد کی مگر وہ آخرکار 50 اوورز میں 337/6 تک محدود رہے۔ انڈیا کا طاقتور آسٹریلیا والوں سے کل فائنل ہوگا، جن سے وہ کامپٹیشن میں پہلے دو بار ہار چکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT