Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / انڈیا اے کی چھ وکٹس سے کامیابی ‘ کیدار اور شریاس کی نصف سنچریاں

انڈیا اے کی چھ وکٹس سے کامیابی ‘ کیدار اور شریاس کی نصف سنچریاں

مک کئے ( آسٹریلیا ) 27 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا میں جاری چار رخی ٹورنمنٹ میں انڈیا اے نے مڈل آرڈر بلے باز کیدار جادھو کے شاندار 93 ناٹ آوٹ رنوں کی بدولت آسٹریلیا کی نیشنل پرفارمنس ٹیم کے خلاف چھ وکٹس سے کامیابی حاصل کرلی ۔ کیدار جادھو نے 83 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 93 رنز اسکور کئے تھے ۔ پانچ مقابلوں میں انڈیا اے کے 16 پوائنٹس ہیں اور وہ فائنل میںرسائی کی پسندیدہ ٹیم سمجھی جا رہی ہے ۔ نیشنل پرفارمنس ٹیم ( آسٹریلیا ) نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورس میں 207 رنوںک ا اسکور کھڑا کیا ۔ ورون آرون نے بہترین گیند بازی کرتے ہوئے 58 رنوں کے عوض تین وکٹس حاصل کئے تھے ۔ آف اسپنر جئینت یادو نے 34 رنوں کے عوض ایک وکٹ اور بائیں ہاتھ کے اسپنر اکشر پٹیل نے 32 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کی تھی ۔ دونوں بولرس نے درمیان میں آسٹریلیائی بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے اور بڑا اسکور کھڑا کرنے کا موقع نہیں دیا ۔ ہندوستان نے 38.2 اوورس میں یہ نشانہ پار کرلیا ۔ کیداور جادھو نے چوتھی وکٹ کی رفاقت میں شریاس ائیر کے ساتھ 135 رنز جوڑے تھے ۔ ائیر نے 62 رنز بنائے ۔ آسٹریلیائی ٹیم کیلئے سام ہارپر نے بہترین بیٹنگ کی اور انہوں نے 82 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے سب سے زیادہ 72 رنز اسکور کئے تھے ۔ انہوں نے چھ چوکے لگائے تھے ۔ کلنٹ ہنچ کلف نے اپنی ٹیم کیلئے 43 رنز جوڑے تھے ۔ ابتداء میں انڈیا اے کو مشکل صورتحال کا سامنا تھا جب اس کے تین کھلاڑی 41 رنوں کے عوض آوٹ ہوگئے تھے ۔ آسٹریلیا کیلئے ٹام او ڈونیل نے 28 رنوں کے عوض چار وکٹس حاصل کئے ۔ اوپنر مندیپ سنگھ چار رن بناکر ‘ کرون نائر 14 رن بناکر اور کپتان منیش پانڈے 10 رن بناکر آوٹ ہوگئے تھے ۔ کیدار جادھو نے 10 چوکے لگائے ۔

TOPPOPULARRECENT