Thursday , October 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / انڈیا اے کے خلاف آج آسٹریلیا کا وارم اپ مقابلہ

انڈیا اے کے خلاف آج آسٹریلیا کا وارم اپ مقابلہ

Australia's cricketers Matt Renshaw (L) and Glenn Maxwell bat in the nets during a training session at The Brabourne Cricket Stadium in Mumbai on February 16, 2017. Australia will play a four match Test series against india with the first Test scheduled to start in Pune from February 23. ----IMAGE RESTRICTED TO EDITORIAL USE - STRICTLY NO COMMERCIAL USE----- / GETTYOUT / AFP / INDRANIL MUKHERJEE / ----IMAGE RESTRICTED TO EDITORIAL USE - STRICTLY NO COMMERCIAL USE----- / GETTYOUT (Photo credit should read INDRANIL MUKHERJEE/AFP/Getty Images)

ممبئی ۔16 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے خلاف  23 فروری کو پونے میں شروع ہونے والے پہلے ٹسٹ سے قبل آسٹریلیائی ٹیم دورہ ہند پر واحد ٹور مقابلے کا مکمل فائدہ اٹھانے کی خواہاں ہے جوکہ کل  یہاں انڈیا اے ٹیم کے خلاف شروع ہورہا ہے۔انڈیا اے ٹیم کے لئے بنگلہ دیش کے بعد یہ ایک اور موقع ہے کہ وہ عالمی معیار کی ایک اور بڑی ٹیم کے خلاف اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرسکیں۔ہندوستانی ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی اور کوچ انیل کمبلے کی نظریں ٹیم کے آل راؤنڈر ہاڈیک پانڈے پر ہوں گی کیونکہ وہ حالیہ دنوں میں دورہ کنندہ ٹیموں کے خلاف محدود اوورس کی کرکٹ میں بیٹ اور گیند دونوں سے متاثر مظاہرے کرنے کے علاوہ بنگلہ دیش کے خلاف بھی انہوں نے اپنی موجودگی کا احساس دلایا ہے۔ کپتان کوہلی اور کوچ کمبلے پانڈے کے مظاہروں کا باریک بینی سے جائزہ لیں گے تاکہ ٹسٹ ٹیم میں ان کی بحثیت آل راؤنڈر دعویداری پر غور کیا جاسکے۔ نیزگجرات سے تعلق رکھنے والے اوپنر پرینک پنچل جنہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف شاندار سنچری اسکور کی ہے وہ بھی ارباب مجاز کی نظروں میں ہوں گے تاکہ ٹیم میں ماہر تیسرے اوپنر پر غور کیا جاسکے۔دوسری جانب آسٹریلیائی ٹیم جسے ہندوستان کے خلاف 4 ٹسٹ مقابلوں کی سیریز سے قبل یہ واحد وارم اپ مقابلہ دستیاب ہے لہذا وہ اپنے اہم کھلاڑیوں کو اس مقابلے میں زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کی خواہاں ہوگی۔کپتان اسٹیو استمھ اور کوچ ڈیرن لہمین کا یہ فیصلہ کہ وہ اپنے فاسٹ بولروں میچل اسٹارک اور ہیزل ووڈ کو آرام دیں گے یا پھر اس مقابلے میں چند اوورس کی بولنگ کا موقع فراہم کریںگے تاکہ وہ ردھم حاصل کرسکیں۔ہندوستان آمد سے قبل مہمان ٹیم نے دبئی میں ٹرینگ کیمپ منعقد کیا تھا جہاں فاسٹ بولروں کو برصغیر کی وکٹوں سے ہم آہنگی حاصل کرنے کے مواقع فراہم کئے تھے تو ممکن ہے کہ ٹور مقابلے میں فاسٹ بولروں کو آرام دیتے ہوئے انہیں پہلے ٹسٹ کے لئے تازہ دم رکھا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT