Friday , October 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / انڈیا مزید تجربات کیساتھ زمبابوے کا وائٹ واش کرنے کوشاں

انڈیا مزید تجربات کیساتھ زمبابوے کا وائٹ واش کرنے کوشاں

ہرارے ، 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) سیریز تو پہلے ہی جیتی جاچکی اور اب انڈیا زمبابوے کو متواتر تیسرے ’وائٹ واش‘ کی ہزیمت سے دوچار کرنا چاہے گا جبکہ ساتھ ہی ساتھ مزید نوجوان کھلاڑیوں کو آزمائے جانے کی توقع ہے جب ایم ایس دھونی کی ٹیم بے کیف میزبانوں سے تیسرے و آخری ونڈے انٹرنیشنل میں کل یہاں کھیلے گی۔ دھونی نے قطعی گیارہ میں تبدیلیوں کے بارے میں معقول اشارے دیئے ہیں۔ ہندوستان نے میزبانوں کے خلاف دو آسان فتوحات درج کرائے، جو دوسرے درجہ کی انڈین ٹیم کے خلاف بھی کوئی قابل لحاظ مزاحمت نہیں کرپائے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT