Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / انڈیا میں اسپورٹس اسپانسرشپ ایک سال میں 12 فیصد اضافہ

انڈیا میں اسپورٹس اسپانسرشپ ایک سال میں 12 فیصد اضافہ

ممبئی ، 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں کھیل کود کیلئے سرپرستی گزشتہ سال کے مقابل 12.3 فیصد بڑھ کر 51,854 ملین روپئے ہوگئی اور اس شعبہ میں ہنوز کرکٹ کا سب سے بڑا حصہ ہے۔ ویسے دیگر کھیلوں نے بھی بہتری درج کرائی ہے۔ ای ایس پی پراپرٹیز اینڈ اسپورٹزپاور نیشنل کی تیار کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ 2015ء میں اسپورٹس اسپانسرشپ کی رقم جملہ ہندوستانی اشتہاری اخراجات کا 10.4 فیصد حصہ رہی۔ انڈین اسپورٹس اسپانسرشپ مارکیٹ کے بارے میں اپنی نوعیت کی تیسری رپورٹ میں نان کرکٹ لیگس کی کامیابی، پرستاروں کی دلچسپی اور کھیلوں سے جڑنے پر مختلف برانڈ کو ہونے والے فائدہ جیسے پہلوؤں پر غور کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT