Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / انڈیا نے زمبابوے کو ٹی ٹوئنٹی سیریز ہرائی

انڈیا نے زمبابوے کو ٹی ٹوئنٹی سیریز ہرائی

ہرارے ، 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایم ایس دھونی کی ٹیم انڈیا نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میں شکست کے بعد تین مقابلوں کی سیریز آج فیصلہ کن میچ میں 3 رنز سے کامیابی کے ساتھ 2-1 سے جیت لی۔ ہندوستان نے 138 کے معمولی اسکور کا آخرکار دفاع کرلیا۔ آخری اوور میں میزبانوں کو 21 رنز بنانے تھے۔ بریندر سرن نے پہلی گیند پر ٹی ماروما کو چھکا دینے کے بعد یوں لگا کہ اوسان کھو دیئے مگر پھر شاندار واپسی کرتے ہوئے قطعی گیند پر جبکہ جیت کیلئے چار رنز بنانے تھے، ایلٹن چیگمبورا (16) کو آؤٹ کرکے ٹیم انڈیا کے زمبابوے ٹور کا جیت پر اختتام کیا۔ ہندوستان کے 138/6 کے جواب میں زمبابوے نے 135/6 بنائے۔ ووسی سیبانڈا (28) نے ٹاپ اسکور کیا۔ قبل ازیں گرائم کریمر نے ٹاس جیت کر مہمانوں کو پہلے بیٹنگ کیلئے مدعو کیا۔ انڈیا کی شروعات اچھی نہیں ہوئی جب مندیپ سنگھ 4 پر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد ہندوستانی اننگز کبھی کوئی خاص رفتار نہ پکڑ سکی جیسا کہ سب سے بڑی 49 رنز کی رفاقت چوتھی وکٹ کیلئے امباٹی رائیڈو (20) اور کیدار جادھو (58 ) کے درمیان ہوئی۔ کپتان ایم ایس دھونی نے مایوس کیا ۔ وہ 13 گیندوں میں صرف 9 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ اواخر میں 7 نمبر کے اکشر پٹیل نے 11 گیندوں میں 20 ناٹ آؤٹ اسکور کئے جس کی مدد سے ٹیم مقررہ اوورز میں 138/6 تک پہنچ سکی۔ زمبابوے کیلئے ڈونالڈ تیریپانو (3/20) سب سے کامیاب بولر ثابت ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT