Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / انڈیا ٹی وی میں من گھڑت خبریں پیش کرنے کیلئے دباؤ

انڈیا ٹی وی میں من گھڑت خبریں پیش کرنے کیلئے دباؤ

وزیر اعظم سے جرنلسٹ عمران شیخ کی شکایت
نئی دہلی۔/11اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) نیوز چینل انڈیا ٹی وی کے ایک سینئر کرسپانڈنٹ عمران شیخ نے وزیراعظم نریندر مودی کو موسومہ ایک مکتوب میں یہ شکایت کی ہے کہ ان کے سینئرس نے ان کی مرتبہ جھوٹی اور بناوٹی رپورٹس تیار کرنے کیلئے دباؤ ڈالا ہے تاکہ وزیر اعظم کی خوشنودی حاصل کی جاسکے رجت شرما کے چیانل سے وابستہ عمران شیخ نے بتایا کہ ان کے سینئرس نے کئی مرتبہ جھوٹی اور قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹس تحریر کروائی ہیں اگرچیکہ میں نے یہ کام کرنے سے انکارکرتا رہا لیکن میرے سینئرس نے یہ وضاحت کی کہ وزیر اعظم کی خوشنودی اور دلجوئی کیلئے دروغ گوئی سے کام لینا پڑتا ہے کیونکہ یہ نیوز چیانل انہیں ( عملے ) روٹی روزگار فراہم کرتا ہے تاہم جھوٹی خبریں پیش کرنے کیلئے میرا ضمیر گوارہ نہیں کرتا، اور بحالت مجبوری یہ کام کرنا پڑ رہا ہے۔ لیکن بہت جلد یہ احساس ہوگیا ہے کہ نیوز چیانل چلانے کیلئے مجھے قربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے۔ عمران شیخ نے بتایا کہ من گھڑت خبریں بنانے سے ان کار پر سینئر عہدیدار فیض الاسلام ، راہول چودھری، جئے پرکاش چودھری نے ہراساں کیا حتیٰ کہ ڈسپلن کے نام پر 2یوم کیلئے معطل کردیا گیا۔ جس پر انہوں نے مذکورہ عہدیداروں کے خلاف مقامی عدالت میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا۔ واضح رہے کہ نیوز چیانل انڈیاٹی وی کے خلاف ایک رپورٹر کا سنسنی خیز اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جبکہ زی نیوز سے وابستہ جرنلسٹ وشوا دیپک نے میڈیا کی اخلاقیات پر سوال اٹھاتے ہوئے ایک ماہ قبل ملازمت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT