Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / انڈیا کا کیویز کیخلاف آخری دو او ڈی آئیز کیلئے اسکواڈ برقرار

انڈیا کا کیویز کیخلاف آخری دو او ڈی آئیز کیلئے اسکواڈ برقرار

نئی دہلی ، 24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سریش رائنا کو نیوزی لینڈ کے خلاف بقیہ دو او ڈی آئیز سے آج خارج از امکان قرار دیا گیا۔ ہندوستان نے اُس اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا، جس نے پانچ ونڈے کی جاریہ سیریز میں 2-1 کی سبقت حاصل کرلی ہے۔ بی سی سی آئی نے اپنے بیان میں کہا: ’’آل انڈیا سینئر سلیکشن نے نیوزی لینڈ (کیویز) کے خلاف 5 میچز کی Paytm او ڈی آئی ٹروفی کے باقی دو میچز کیلئے 14 رکنی اسکواڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سریش رائنا کو ہنوز اپنی مکمل فٹنس حاصل کرنا ہے اور انھیں بقیہ سیریز کیلئے خارج از امکان قرار دے دیا گیا۔ انڈیا نے گزشتہ شب موہالی میں تیسرا میچ جیت کر سیریز میں 2-1 کی سبقت پائی۔ بقیہ دو میچز رانچی (26 اکٹوبر) اور وشاکھاپٹنم (29 اکٹوبر) میں مقرر ہیں۔ اسکواڈ یوں ہے:

TOPPOPULARRECENT