Friday , October 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / انڈیا کا 2016ء میں نمبر 1 ٹیم کے طور پر اختتام

انڈیا کا 2016ء میں نمبر 1 ٹیم کے طور پر اختتام

دبئی ، 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے انگلینڈ کے مقابل آج اختتام پذیر پانچ میچ کی سیریز میں 4-0 کی جیت درج کراتے ہوئے نمبر 1 رینک کی حامل ٹسٹ ٹیم کی حیثیت سے 2016ء کا اختتام کیا ہے۔ چینائی میں آج میزبانوں نے اننگز اور 75 رنز کی فتح حاصل کی۔ اس سیریز جیت نے ہندوستان کو پانچ پوائنٹس حاصل کرنے میں مدد کی اور وہ سال 2016ء کیلئے ٹیم درجہ بندی میں آخری ’اَپ ڈیٹ ‘ میں 120 پوائنٹس تک پہنچ گئے، جو دوسرے مقام پر موجود آسٹریلیا سے 15 پوائنٹس اضافہ ہیں۔ اس کے برعکس انگلینڈ نے سیریز کی شروعات آسٹریلیا کے مساوی 105 پوائنٹس پر کی تھی اور اعشاریہ کے مقامات کے اعتبار سے برتر درجہ رکھا تھا، وہ دوسری پوزیشن سے گھٹ کر پانچویں پوزیشن پر چلا گیا ہے۔ پاکستان کا اب تیسرا مقام ہے۔

TOPPOPULARRECENT