Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / انڈیا کو 500 ویں ٹسٹ میں آج نیوزی لینڈ کا سامنا

انڈیا کو 500 ویں ٹسٹ میں آج نیوزی لینڈ کا سامنا

کوہلی اور ولیمسن کی ٹیمیں مسابقت کریں گی ۔ کانپور میں آئندہ چھ یوم بارش کی پیش قیاسی سے کھیل بگڑنے کے اندیشے
کانپور ، 21 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) طاقتور انڈین کرکٹ ٹیم توقع ہے اپنے تاریخی 500 ویں ٹسٹ میچ میں وطن کے مانوس حالات میں عمدہ کھیلتے ہوئے دورہ کنندہ نیوزی لینڈ پر حاوی رہے گی جبکہ کل یہاں شروع ہونے والا مقابلہ 13 میچ کے طویل ہوم سیزن کا نقیب ثابت ہوگا۔ اس میچ کو اعدادو شمار اور تاریخ کے اعتبار سے کچھ زیادہ توجہ حاصل ہورہی ہے کیونکہ یہ میزبان ٹیم کا 80 سال قبل اس کھیل میں اپنی شروعات کے بعد سے 500 واں ٹسٹ میچ ہے۔ ٹیم نے اپنا اولین ٹسٹ 1932ء میں تب کھیلا تھا جب یہ ملک برطانوی کالونی تھا لیکن گزرتے وقت کے ساتھ اس نے خود کو دنیائے کرکٹ میں ایک طاقت کے طور پر منوالیا ہے۔ انڈین ٹیم ہمیشہ ہی وطن میں اسپن کیلئے سازگار وکٹوں پر خطرناک ٹیم رہی ہے اور یہ صورتحال تبدیل ہونے کا امکان نہیں سوائے اس کے کہ کیویز موجودہ حالات کو اچھی طرح سمجھ جائیں۔ تاہم تین میچ سیریز کے اوپننگ ٹسٹ پر بارش کا خطرہ منڈلا رہا ہے جیسا کہ اگلے چھ یوم میں بھاری بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ گرین پارک کی پچ صحیح معنوں میں انڈین ٹسٹ وکٹ ثابت ہونے کی توقع ہے جہاں اسپنرز کا بڑا رول رہے گا اور کپتان ویراٹ کوہلی کو روی چندرن اشوین، رویندر جڈیجا اور امیت مشرا کو قطعی XI میں شامل کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوگی۔ علاوہ ازیں نیوزی لینڈ کو اس سیریز کیلئے معقول تیاری کا موقع نہیں ملا ہے۔ واحد وارم اپ میچ جو انھوں نے ممبئی کے خلاف کھیلا، دہلی کی بے جان فیروز شاہ کوٹلہ وکٹ پر منعقد ہوا، جہاں اُن کے بولروں نے کافی رنز خرچ کئے۔ درحقیقت ممبئی کی ٹیم اس پریکٹس میچ میں غالب رہی جبکہ فرسٹ اننگز میں اس کے تین بیٹسمنوں نے سنچری اسکور کی۔ حتیٰ کہ تاریخ بھی دورہ کنندگان کے خلاف ہے، جنھوں نے اپنی گزشتہ 14 کوششوں میں ہندوستانی سرزمین پر کوئی ٹسٹ نہیں جیتا۔ نیوزی لینڈ نے یہاں آخری مرتبہ 1998ء میں جیت درج کرائی تھی۔ 15 رکنی اسکواڈ میں نوجوان کپتان کین ولیمسن کے ساتھ راس ٹیلر سب سے زیادہ تجربہ رکھتے ہیں جو یہاں پانچ ٹسٹ کھیل چکے ہیں۔ اس کے بالکلیہ برعکس انڈیا نے اپنے گزشتہ 10 ٹسٹ میں جو وطن میں کھیلے گئے، 9 جیتے ہیں اور واحد ڈرا گزشتہ سال بنگلور میں جنوبی افریقہ کے خلاف درج ہوا؛ اور وہ بھی اس لئے کہ میچ موسم سے متاثر رہا۔ نیوزی لینڈ کی لائن اپ میں ایش سوڈھی اور لیفٹ آرمر مچل سانٹنر اسپن بولنگ کی قیادت کریں گے۔        میچ کا آغاز صبح 9:30 بجے مقرر ہے۔

TOPPOPULARRECENT