Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / انڈیا کی فٹبال درجہ بندی میں 11 مقامات کا اضافہ ارجنٹینا کی بدستور اول پوزیشن

انڈیا کی فٹبال درجہ بندی میں 11 مقامات کا اضافہ ارجنٹینا کی بدستور اول پوزیشن

نئی دہلی ، 14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) لاؤس کے مقابل گزشتہ ماہ اپنی یکے بعد دیگر کامیابیوں کے بل بوتے پر ہندوستان نے 11 مقامات کی بڑی چھلانگ لگائی اور فیفا کی جاری کردہ تازہ ورلڈ فٹبال رینکنگس میں 152 ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ انڈیا نے لاؤس کو وطن اور بیرون ملک پلے آف میچز میں 6-1، 1-0 سے شکست دے کر 2019ء ایشین کپ کوالیفائنگ ٹورنمنٹ میں رسائی حاصل کی۔ اسٹیفن کانسٹنٹائن کی ٹیم کو گزشتہ ماہ سے 49 پوائنٹس ملے اور اب وہ جنوبی ایشیا میں اعلیٰ ترین اور ایشیا میں 27 ویں رینک کی حامل ٹیم بن گئی ہے۔ ایران (39 ویں پوزیشن) ایشیا کی نمبر 1 ٹیم ہے جس کے بعد اوشیانیا زون کو بھی ملا لیا جائے تو کوریا (48)، ازبیکستان (56)، جاپان (57) اور آسٹریلیا (59) ہیں۔ مجموعی طور پر ارجنٹینا بدستور اول ہے حالانکہ انھیں کوپا امریکا خطابی مقابلے میں چلی کے مقابل شکست ہوئی۔ بلجیم، کولمبیا، جرمنی اور چلی نے دوسری، تیسری، چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر اپنے مقامات برقرار رکھے جبکہ یوئیفا یورو 2016 چمپینس پرتگال دو مقامات آگے بڑھ کر چھٹی پوزیشن پر ہے۔ یورو فائنل ہارنے والا فرانس، پھر سابق ورلڈ چمپینس اسپین، برازیل اور اٹلی ٹاپ 10 کی دیگر ٹیمیں ہیں۔ نیوزی لینڈ نے اس ماہ سب سے زیادہ ترقی کی۔ وہ 54 مقامات کی زبردست جست لگاتے ہوئے 93 ویں رینک پر آگیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT