Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / انڈیا کے 49 روزہ ویسٹ انڈیز ٹور کا 6 جولائی کو آغاز

انڈیا کے 49 روزہ ویسٹ انڈیز ٹور کا 6 جولائی کو آغاز

نئی دہلی ، 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف چار ٹسٹ کی سیریز 21 جولائی کو شروع ہوگی ، جس سے قبل وہ اپنے 49 روزہ دورۂ کریبی جزائر کے ابتداء میں دو وارم اپ میچز کھیلیں گے۔ ٹیم انڈیا 6 جولائی کو سینٹ کٹس پہنچے گی جہاں دو روزہ پریکٹس میچ 9 اور 10 جولائی کو وارنر پارک میں کھیلا جائے گا۔ وہی مقام پر وہ سہ روزہ میچ 14 تا 16 جولائی کھیلیں گے۔ بی سی سی آئی نے ایک بیان میں کہا کہ پہلا ٹسٹ سر ویو رچرڈ اسٹیڈیم میں ہوگا، دوسرا ٹسٹ 30 جولائی سے سبینا پارک، جمائکا میں منعقد ہوگا۔ تیسرا ٹسٹ سینٹ لوشیا میں 9 اگسٹ سے ڈارن سامی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ آخری ٹسٹ ٹرینیڈاڈ میں 18 اگسٹ سے ہوگا۔ ٹیم انڈیا 23 اگسٹ کو وطن کیلئے روانہ ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT