Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / انڈیا ۔ چائنا فرینڈشپ اسوسی ایشن کی نیشنل کانفرنس

انڈیا ۔ چائنا فرینڈشپ اسوسی ایشن کی نیشنل کانفرنس

حیدرآباد 10 مارچ (سیاست نیوز) انڈیا ۔ چائنا فرینڈشپ اسوسی ایشن کے زیراہتمام 12 اور 13 مارچ کو دو روزہ نیشنل کانفرنس منعقد ہوگی۔ 12 مارچ کو صبح دس بجے آر ٹی سی بھون باغ لنگم پلی میں افتتاحی تقریب شام 5.30 بجے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کالج باغ لنگم پلی میں عوامی جلسہ منعقد ہوگا۔ 13 مارچ کو صبح 9 بجے تا 5 بجے شام ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کالج باغ لنگم پلی میں سمینار منعقد ہوگا۔ اس ضمن میں پوسٹرس کی اجرائی عمل میں آئی۔ اسوسی ایشن کے صدر رام چندر ریڈی نے آج یہاں این ایس ایس میں پریس کانفرنس میں 150 نمائندے، ریاست تلنگانہ اور آندھراپردیش کے 250 نمائندوں کے علاوہ ملک چین کے 2 نمائندے اور نیپال کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔ کانفرنس میں جسٹس بی چندرا کمار ریٹائرڈ جج ہائی کورٹ، روی کانت آئی اے ایس، چین کے نمائندے ٹیاگ رومن اور لیو ہانگ من کے علاوہ نیپال کے نمائندے شنکر پانڈے مہمانان خصوصی شرکت کریں گے۔ ایم موہن ریڈی معتمد نے مزید کہاکہ ہندوستان اور چین کے دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے نیشنل کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ اس موقع پر اسوسی ایشن کے نائب صدر پریتا ریڈی کے علاوہ دیگر اراکین موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT