Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / انڈین اوپن ورلڈ رینکنگ اسنوکر ٹورنمنٹ

انڈین اوپن ورلڈ رینکنگ اسنوکر ٹورنمنٹ

حیدرآباد ۔ 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی اوپن ورلڈ رینکنگ اسنوکر ٹورنمنٹ کا تیسرا ایڈیشن 4 تا 9 جولائی ہوٹل نوواٹل ایچ آئی سی سی پر منعقد ہوگا۔ بلیرڈس اینڈ اسنوکر فیڈریشن آف انڈیا کے صدر کیپٹن آر وی کے موہن اور تلنگانہ کیو اسپورٹس اسوسی ایشن کے صدر وشویشور ریڈی ایم پی نے اسنوکر ورلڈ چمپیئنس پنکج اڈوانی اور آدتیہ مہتا کے ساتھ آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی شہر پرسٹن میں منعقدہ ابتدائی مقابلوں میں128 کے منجملہ 64 اسنوکرس اس ٹورنمنٹ کیلئے منتخب ہوئے ہیں جن میں مائیکل وہائٹ، شاؤن مرفی، بیری ہاکنس، رکی والڈن، مارک ڈیوس، پنکج اڈوانی، آدتیہ مہتا، دلیپ کمار، اشپریت چڈھا اور دوسرے شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT