Tuesday , July 25 2017
Home / ہندوستان / انڈین ایئر ٹیل، ایل جی اور اسنیپ ڈیل کے اشتہار گمراہ کن:ایڈورٹائزنگ کونسل

انڈین ایئر ٹیل، ایل جی اور اسنیپ ڈیل کے اشتہار گمراہ کن:ایڈورٹائزنگ کونسل

نئی دہلی، 6جون (سیاست ڈاٹ کام) ایڈورٹائزنگ آف اسٹینڈرڈ کونسل آف انڈیا(اے ایس سی آئی) کو اس سال مارچ میں 280 شکایات موصول ہوئیں جن میں 214 صحیح پائی گئیں۔جن کمپنیوں کے اشتہارات ان دعووں کے مطابق نہیں تھے ان میں ٹیلی مواصلات کے شعبہ میں انڈین ایئر ٹیل، اسنیپ ڈیل ، فرینکلن ایوی ایشن سروسز، مہیش ایڈیبل آئل انڈسٹریز لمیٹیڈاور ایل جی الیکٹرانکس وغیرہ شامل ہیں۔ایڈورٹائزنگ کونسل کے مطابق اس کی ریگولیشن یونٹ صارفین شکایت کونسل (سی سی سی) کو مارچ 2017ء میں 280 شکایات موصول ہوئیں۔ ان شکایات میں 214 ایسی تھی جن کے دعوے معیار پر کھرے نہیں اترے ۔سب سے زیادہ 175 شکایت صحت کے شعبہ ، 21 تعلیم، سات خوراک اور بریبریز اور 11 دیگر شعبوں سے منسلک تھیں۔ایئر ہوسٹس کو تربیت دینے والی کمپنی فرینکلن ایوی ایشن سروسز کا اس شعبہ میں دنیا کی نمبر ایک کمپنی ہونے کا دعوی گمراہ کن تھا.۔ٹیلی مواصلات کے شعبہ انڈین ایئر ٹیل کے تین اشتہارات گمراہ کن تھے . ان میں 12 مہینے کے لئے مفت ڈیٹااورلا محدود وقت کیلئے ڈاؤن لوڈ ، لوکل اور ایس ٹی ڈی کال کے اشتہارات گمراہ کن تھے ۔الیکٹرانک سامان بنانے والی معروف کمپنی ایل جی کا ایئر کنڈیشن سے منسلک اشتہار اور اسنیپ ڈیل کی قیمت کے سلسلے میں غلط معلومات دینے والا اشتہار تھا۔ خوراک اور ٹھنڈے مشروبات کے شعبہ میں اوی تھامس اینڈ کمپنی، اپوروا ارگے نکس اور مہیش ایڈیبل آئل انڈسٹریز لمیٹیڈ تشہیر کے معیار پر کھری نہیں اتری تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT