Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / انڈین ایرفورس میں نوجوانوں کیلئے اچھے مواقع گیتم یونیورسٹی میں کیپٹن پربت کا گیسٹ لیکچر

انڈین ایرفورس میں نوجوانوں کیلئے اچھے مواقع گیتم یونیورسٹی میں کیپٹن پربت کا گیسٹ لیکچر

حیدرآباد۔ 16 اکتوبر (این ایس ایس) انڈین ایرفورس میں نوجوانوں کے لئے اچھے مواقع ہیں۔ اس لئے کئی امیدوار اس فورس میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ اگر نوجوانوں کو انڈین ایرفورس میں جاب مل جائے تو ان کا کیریئر اچھا ہوگا۔ کیپٹن پربت، پائلٹ انڈیگو ایرلائینس اور سابق ونگ کمانڈر (آئی اے ایف) نے یہ بات کہی۔ آج یہاں گیتم یونیورسٹی میں ایک گیسٹ لیکچر دیتے ہوئے کیپٹن پربت نے ایرو اسپیس انجینئرنگ طلبہ پر زور دیا کہ انڈین ایرفورس میں ان کی پہلی پسند کے طور پر شامل ہوں۔ ان دنوں کٹنگ یڈج ٹیکنالوجی دستیاب ہے۔ پائیلٹ سسٹمس انجینئر بن گئے ہیں۔ آٹو مشین کو پوری طرح استعمال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیگو ایرلائینس کی جانب سے موجودہ 118 کے بجائے فلائیٹس میں اضافہ کرتے ہوئے اسے 450 کیا جارہا ہے۔ قبل ازیں پروفیسر سنجے، پرنسپل اسکول آف ٹیکنالوجی گیتم یونیورسٹی نے مہمان مقرر کا خیرمقدم کیا اور ان کا تعارف کروایا۔

TOPPOPULARRECENT