Sunday , October 22 2017
Home / Top Stories / انڈین ایرفورس کا طیارہ تباہ ، 7 فوجی ہلاک

انڈین ایرفورس کا طیارہ تباہ ، 7 فوجی ہلاک

ایٹانگر ۔ / نئی دہلی ۔ /6 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈین ایرفورس کا ایک ہیلی کاپٹر ایم آئی ۔ 17 آج اروناچل پردیش کے علاقہ تاوانگ کے قریب حادثہ میں تباہ ہوگیا اور اس میں سوار سات فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ۔ حکام نے کہا کہ چینی سرحد سے قریب اندرونی علاقہ تاوانگ میں صبح 6.30 بجے ہیلی کاپٹر حادثہ میں تباہ ہوگیا ۔ جس میں سوار دو پائیلٹس اور دو فوجی سپاہیوں کے بشمول انڈین ایرفورسیس کے پانچ اہلکار ہلاک ہوگئے ۔ تاوانگ کے سپرنٹنڈنٹ پولیس ایم کے مینا نے کہا کہ یہ ہیلی کاپٹر تاوانگ کے قریب کھیرمو ہیلی پیڈ سے اڑان بھرا تھا اور یانگستے کی طرف روانہ ہورہا تھا ۔ روسی ساختہ ایم آئی ۔ 17 وی 5 ہیلی کاپٹر فضاء میں طیارہ کی دیکھ بھال میں مصروف تھا اور یانگستے کے ایک فوجی کیمپ پر کیروسین کین برسانے کیلئے روانہ ہورہا تھا ۔ مہلوکین کی ونگ کمانڈر وکرم اپادھیائے ، اسکواڈ رن لیڈر ایس تیواری ، ماسٹر وارنٹ آفیسر اے کے سنگھ سارجینٹ گوتم اور سارجئنٹ ستیش کمار انڈین ایر فورس کے علاوہ فوج کے دو سپاہی ای بالاجی اور ایچ این ڈیکا کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے ۔ مینا نے کہا کہ ’’ سمندر کی سطح سے 17000 فٹ کی بلندی پر راحت اور امداد رسانی کے کام جاری ہیں۔ اس حادثہ کی تحقیقات کیلئے کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT