Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / انڈین ایرفورس کے طیارہ کا ٹائر پھٹ گیا

انڈین ایرفورس کے طیارہ کا ٹائر پھٹ گیا

دہرادون 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انڈین ایر فورس کے ایک طیارہ میں سوار 10 افراد بشمول ایک سینئر عہدیدار آج اُس وقت بال بال بچ گئے جب جولی گرانٹ ایرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران اس طیارہ کا ٹائر اچانک پھٹ گیا۔ ایس ایس پی دہرادون مسٹر سدانند راتے نے بتایا کہ 45 نشستی طیارہ رن وے پر لینڈنگ کے وقت یہ واقعہ پیش آیا۔ اس طیارہ میں سوار تمام افراد بشمول لیفٹننٹ رتبہ کے ایک عہدیدار کو کوئی گرزند نہیں پہنچی لیکن حادثہ کے بعد دیگر طیاروں کی آمد و رفت مسدود ہوگئی کیوں کہ مذکورہ طیارہ رن وے میں پھنس گیا۔ آگرہ کے فضائی اڈہ سے ٹکنیکل اسٹاف کی ایک ٹیم طلب کرلی گئی ہے جوکہ ٹائیر کو تبدیل کرکے فلائیٹ آپریشن کو بحال کردے گی۔

TOPPOPULARRECENT