Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / انڈین بزنس اسکول گچی باؤلی میں گریجویشن تقریب

انڈین بزنس اسکول گچی باؤلی میں گریجویشن تقریب

حیدرآباد /8 اپریل ( پی ٹی آئی ) انڈین اسکول آف بزنس گچی باؤلی میں گریجویشن ڈے تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے تقریر کرتے ہوئے آئی سی آئی سی آئی بینک کے ایم ڈی اور سی ای او چھندا کھوچر کے کہا کہ ہندوستان میں ترقی کے روشن امکانات پائے جاتے ہیں ۔ ہندوستانی نوجوانوں کیلئے دیگر کے مقابل ترقی کے کئی مواقع موجود ہے ۔ انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہوئے نوجوان اپنی زندگی کو تیزی سے ترقی کی منزل کے طرف لے جاسکتے ہیں ۔ ہندوستان میں طرز تجارت بدلتی جارہی ہے ۔ جہاں پر ٹیکنالوجی نے کئی کمپنیوں کو عصری تقاضوں سے آراستہ کردیا ہے ۔ عالمی معیشت مسلسل نہایت ہی غیر یقینی صورتحال سے گذر رہی ہے ۔ لیکن ہندوستان میں مستقبل روشن ہے ۔

TOPPOPULARRECENT