Tuesday , May 30 2017
Home / Top Stories / انڈین بینکرس کلب کے وفد کی قونصل جنرل دبئی وپل سے ملاقات

انڈین بینکرس کلب کے وفد کی قونصل جنرل دبئی وپل سے ملاقات

دبئی ۔ 10 ۔مئی (سیاست ڈاٹ کام) انڈین بینکرس کلب کے ایک وفد نے آج قونصل جنرل دبئی۔ متحدہ عرب امارات جناب وپل سے ملاقات کی اور ان سے ہندوستان میں اسلامک بینکنگ کے قیام کے لئے منسٹری آف فینانس اور آر۔بی۔آئی سے کلب کی جانب سے جاری کوششوں میں تعاون کی درخواست کی۔وفد میں انڈین بینکرس کلب کے صدر جناب سید موسی کلیم فلاحی۔ سکریٹری جناب محمد اسلم اور جناب عمار احمد شامل تھے۔ گذشتہ سال کلب کے ایک وفد نے کمرشیل قونصل جناب راہول شریواستو کے توسط سے منسٹری آف فینانس اور آربی آئی میں اسلامک بینکنگ کے قیام کے سلسلے میں ایک میمورنڈم پیش کیا تھا اور ساتھ ہی ساتھ ہندوستان میں اسلامک بنکنگ کے تعارف اور قیام کے سلسلے میں مطلوبہ قانونی اور دستوری اقدامات پر ایک مفصل رپورٹ بھی پیش کی گئی تھی۔ وفد نے قونصل جنرل کو یہ بتایا کہ باوجود شدید رغبت کے خلیج میں موجود درجنوں اسلامک بنکس آج ہندوستان میں سرمایہ کاری سے صرف اس لئے محروم ہیں کہ وہاں اسلامک بنکنگ کو کسی قسم کی دستوری یا قانونی حیثیت حاصل نہیں ہے۔ مزید اس بات کی جانب بھی اشارہ کیا کہ خلیج مین موجود اسلامک بنکس دنیا کے مختلف ممالک بشمول امریکہ۔ برطانیہ۔ یورپ۔ ایشیا اور افریقہ کے مختلف ممالک میں عربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کررہی ہیں لیکن ہندوستان جیسا عظیم جمہوری ملک بلاسودی بنک کاری کی عدم موجودگی کی بنا پر آج بھی اس سرمایاکاری سے محروم ہیں۔ ہندوستان میں اسلامک بینکنگ کے قیام سے دنیا کی مختلف اسلامک بینکوں اور انوسٹمنٹ کمپنیوں کو ہندوستان میں سرمای کاری کے مواقع حاصل ہوں گے اور یہ ملکی معیشت کو مزید طاقتور بنانے کی طرف ایک مثبت پیشرفت ہوگی۔ گذشتہ ماہ دبئی۔ متحدہ عرب امارات مین قونصل جنرل کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالے جناب وپل کی وفد سے یہ پہلی ملاقات تھی۔ قونصل جنرل نے وفد کو اس بات کا تیقن دلایا کہ وہ عرب امارات میں مقیم لاکھوں ہندوستانیوں کی ان کوششون کو متعلقہ عہدیداروں تک لیجانے میں بھر پور تعاون کریں گے۔ اس موقع پر انڈین بینکرس کلب کی جانب سے قونصل جنرل جناب وپل کو ایک مومنٹو پیش کیا گیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT