Friday , July 28 2017
Home / دنیا / انڈین فلم فیسٹول آف ملبورن میں بالی ووڈ اسٹارس کی شرکت

انڈین فلم فیسٹول آف ملبورن میں بالی ووڈ اسٹارس کی شرکت

ملبورن ۔8 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) انڈین فلم فیسٹول آف ملبورن (IFFM) 2017ء کا انعقاد بڑی ہی دھوم دھام سے ہورہا ہے جہاں بالی ووڈ کے کچھ نامور اداکار جن میں عرفان خان ، کونکونا سین شرما ، روینہ ٹنڈن ، راجکمار راؤ ، کرن جوہر اور دنگل فلم کے ڈائرکٹر نتیش تیواری کی شرکت متوقع ہے ۔ فیسٹول کا کل باقاعدہ افتتاح کرنے کے بعد آئی ایف ایف ایم ڈائرکٹر میتوبھومک لانگے نے بتایا کہ فیسٹول کی افتتاحی فلم ’’لپ اسٹک انڈر مائی برقعہ‘‘ ہوگی جس میں فلم کی ڈائرکٹر النکریتا شریواستو فلم کی اداکارہ کونکونا سین شرما کے ساتھ شرکت کریں گی ۔ 13 روزہ فیسٹول کا حقیقی آغاز 10 اگست کو ہوگا جہاں ہندوستان اور دیگر ممالک کی 20 زبانوں میں زائد از 60 فلموں کی اسکریننگ کی جائے گی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT